2010-10-01
1632 Views
قائد اعظم کے عمومی ڈاک ٹکٹ کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
14۔اگست 1998ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے چھ مختلف مالیتوں کے عمومی ڈاک ٹکٹ جاری کیے جن پر قائد اعظم کی تصویر بنی تھی ۔ ان عمومی ڈاک ٹکٹوں کی مالیت دو روپے سے سات روپے تک تھی۔ اس سیریز کا ایک مزید ڈاک ٹکٹ جس کی مالیت ایک روپے تھی 20جولائی 2001ء کوجاری ہواتھا۔
یکم اکتوبر 2010ء کو اس سیریز کا ایک مزید ڈاک ٹکٹ جس کی مالیت آٹھ روپے تھی ، جاری ہوا۔ اس سیریز کے تمام ڈاک ٹکٹوں کا ڈیزائن عبدالمنیر کی انگریونگ کی مدد سے عادل صلاح الدین نے تیار کیا تھا۔