1987-10-01
1582 Views
سیاحت کے موضوع پر کنونشن کے انعقاد پر ڈاک ٹکٹوں کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
اکتوبر 1987ء میں پاکستان میں پانچواں ٹورازم کنونشن منعقد ہوا جس کا مقصد پاکستان میں سیاحت کو فروغ دینا تھا۔ اس موقع پریکم اکتوبر 1987ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے چار یادگاری ڈا ک ٹکٹوں کا ایک سیٹ جاری کیا جن میں سے دو پر پاکستان کی پہاڑی چوٹیوں اور دوپر قراقرم ہائی وے کی تصاویر مع کیپشن چھپی تھیں اور ان پر PAKISTAN TOURISM CONVENTION 1987 کے الفاظ تحریر تھے۔ ان ڈاک ٹکٹوں میں سے ہر ایک کی مالیت ڈیڑھ روپیہ تھی اور ان کا ڈیزائن عادل صلاح الدین نے تیار کیا تھا۔