2004-10-01
1592 Views
پاکستان میں خطاطی کی بین الاقوامی نمائش اور مقابلے کے انعقاد کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
یکم اکتوبر2004ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے پاکستان میں خطاطی کی چوتھی بین الاقوامی نمائش اور مقابلے کے انعقاد کے موقع پر پانچ روپے مالیت کا ایک یادگاری ٹکٹ جاری کیا جس پراللہ کا ایک خوب صورت طغریٰ اور اس نمائش کی میزبان تنظیم کا لوگو بنا تھا اور انگریزی میں IV INTERNATIONAL CALLIGRAPHY AND CALLIGRAPHY - ART EXHIBITION AND COMPETION PAKISTAN-2004 IN ISLAM کے ا لفاظ تحریر تھے۔ اس ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن سید ایاز علی نے تیارکیا تھا۔