Birth Centenary of Syed Ahmed Shah Patrus Bukhari
پطرس بخاری کی سو ویں سال گرہ کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ

یکم اکتوبر 1998ء کوپاکستان کے محکمہ ڈاک نے اردو کے عظیم ادیب پطرس بخاری کی سو ویں سال گرہ  کے موقع پر ایک یاد گاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا جس کی مالیت پانچ روپے تھی۔ اس ڈاک ٹکٹ پرپطرس بخاری کی ایک خوب صورت تصویر اور اقوام متحدہ اور یونیسکو کے لوگو شائع کیے گئے تھے اور انگریزی میں BIRTH ANNIVERSARY OF SYED AHMED SHAH PATRUS BUKHARI 1898-1998   کے الفاظ تحریر تھے۔ یہ ڈاک ٹکٹ پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کے ڈیزائنر عادل صلاح الدین نے ڈیزائن کیا تھا۔

UP