Birth of Liaqat Ali Khan
لیاقت علی خان کی پیدائش

 قائد ملت لیاقت علی خان

٭یکم اکتوبر 1895ء پاکستان کے پہلے وزیراعظم قائد ملت لیاقت علی خان کی تاریخ پیدائش ہے۔ وہ کرنال کے ایک متمول گھرانے میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے 1918ء میں بی اے کا امتحان پاس کیا اور 1922ء میں انگلستان سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔ وطن واپسی کے بعد انہوں نے سیاست میں فعال حصہ لینا شروع کیا۔ 1926ء میں وہ یو پی کی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔1933ء میں وہ آل انڈیا مسلم لیگ میں شامل ہوئے اور 1937ء میں آل انڈیا مسلم لیگ کے جنرل سیکریٹری مقرر ہوئے۔ قائداعظم انہیں اپنا دست راست (Right Hand)کہا کرتے تھے۔1946ء میں جب ہندوستان کی ایک عبوری کابینہ قائم کی گئی تو وہ اس میں وزیر خزانہ کے عہدے پر فائز ہوئے۔ اس وزارت کے اہتمام میں انہوں نے ایک شاندار بجٹ پیش کیا جسے غریب کا بجٹ کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔قیام پاکستان کے بعد وہ اس نئی مملکت کے پہلے وزیراعظم منتخب ہوئے۔ 16 اکتوبر 1951ء کو راولپنڈی میں ایک شقی القلب شخص نے انہیں گولی مار کر شہید کردیا۔ انہیں قائد ملت اور شہید ملت کے خطابات سے نوازا گیا تھا۔

UP