2009-10-01
2533 Views
عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی ساٹھویں سال گرہ کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
یکم اکتوبر2009ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی ساٹھویں سال گرہ کے موقع پرایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیاجس کی مالیت پانچ روپے تھی۔ اس ڈاک ٹکٹ پر عوامی جمہوریہ چین کا نقشہ اور پرچم بنا تھا اور اس کا ڈیزائن فیضی امیر صدیقی نے بنایا تھا۔ اس ڈاک ٹکٹ پرانگریزی میں 60TH ANNIVERSARY OF THE PEOPLE’S REPUBLIC OF CHINA - 01 OCTOBER 2009 کے الفاظ تحریر تھے۔