1996-08-03
1696 Views
لاس اینجلس اولمپکس کے انعقاد پر یادگاری ڈاک ٹکٹوں اور سووینئیر شیٹ کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
3اگست1996ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے اٹلانٹا اولمپکس کے انعقاد پر چار یادگاری ڈاک ٹکٹوں اورایک سووینئیر شیٹ جاری کی۔ ان میں سے تین ڈاک ٹکٹ ان تین کھیلوں کے حوالے سے جاری کیے گئے تھے جن میں اس سال پاکستان نے حصہ لیا تھا۔ یہ تین کھیل تھے ہاکی، پہلوانی اور باکسنگ جبکہ چوتھے ڈاک ٹکٹ پر جدید اولمپکس کے بانی کوبرتن کی تصویر بنی تھی۔ ان ڈاک ٹکٹوں کے ساتھ جاری کی جانے والی سووینئیر شیٹ پریہ چاروں ڈاک ٹکٹ شائع کیے گئے تھے اور ان ڈاک ٹکٹوں اور سووینئیر شیٹ پر انگریزی میں Atlanta 1996 اور CENTENNIAL OLYMPIC GAMES کے الفاظ تحریر تھے۔ پانچ پانچ روپے مالیت کے ان چاروںیادگاری ڈاک ٹکٹوں اور پچیس روپے مالیت کی اس سووینئیر شیٹ کا ڈیزائن جناب فیضی امیرصدیقی نے تیار کیا تھا۔