Death of Bahadur Shah Zafer
بہادر شاہ ظفر کی وفات

بہادر شاہ ظفر کی وفات

٭7 نومبر1862ء ہندوستان کے آخری مغل تاج دار بہادر شاہ ظفر کی تاریخ وفات ہے۔
بہادر شاہ ظفر 24 اکتوبر 1775ء کو پیدا ہوئے تھے اور اپنے والد اکبر شاہ ثانی کی وفات کے بعد 29 ستمبر 1837ء کو تخت نشین ہوئے تھے، تاہم  اس وقت تک انگریز ہندوستان میں اپنے قدم مضبوطی سے جما چکے تھے اور مغل بادشاہ کا اقتدار فقط لال قلعے کی چہار دیواری تک ہی محدود تھا۔ 1857ء میں جب ہندوستان میں جنگ آزادی کا آغاز ہوا تو بہادر شاہ ظفر ہندوستان بھر کی حریت پسند تحریکوں کا مرکز نگاہ بن گئے اور انقلابیوں نے انہیں ہندوستان کا بادشاہ تسلیم کرلیا لیکن جب اس جنگ کے نتیجے میں انگریز فتح یاب ہوئے تو انہوں نے بہادر شاہ ظفر کو رنگون جلاوطن کردیا جہاں انہوں نے 7 نومبر1862ء کو حالت جلاوطنی میں ہی وفات پائی اور وہیں آسودۂ خاک ہوئے۔

 

کتنا ہے کم نصیب ظفر دفن کے لیے
دو گز زمین بھی نہ ملی کوئے یار میں
 

UP