Death of Miran Bakhsh
میران بخش کی وفات

میران بخش

٭8 فروری 1991ء کو پاکستان کے ایک معروف ٹیسٹ کرکٹر میران بخش راولپنڈی میں وفات پاگئے۔
میران بخش 20 اپریل 1907ء کو راولپنڈی ہی میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے یوں تو صرف دو ٹیسٹ میچ کھیلے مگر وہ کرکٹ کی تاریخ میں اس اعتبار سے ایک یادگار کھلاری بن گئے کہ انہوں نے اپنا پہلا ٹیسٹ میچ 47 سال 284 دن کی عمر میں کھیلا تھا اور یوں وہ اپنا اولین ٹیسٹ کھیلنے والے دنیا کے معمر ترین کھلاڑی بن گئے۔
یہ ٹیسٹ میچ 29 جنوری 1955ء سے یکم فروری 1955ء تک لاہور کے باغ جناح اسٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا۔ میران بخش نے اس ٹیسٹ میچ میں ناٹ آئوٹ رہتے ہوئے ایک رن اسکور کیا اور دو کھلاڑیوں کو کلین بولڈ کیا۔ اس سے اگلے ٹیسٹ میچ میں جو پشاور میں کھیلا گیا، انہوں نے نہ کوئی رن اسکور کیا اور نہ ہی کسی کھلاڑی کو آئوٹ کیا، یوں ٹیسٹ کرکٹ میں بیٹنگ میں ان کا اوسط اسکور ایک رن قرار پایا جبکہ بائولنگ میں ان کا اوسط 57.5 رنز رہا۔
میران بخش پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کیپ حاصل کرنے والے 21 ویں کھلاڑی تھے۔

UP