First Cricket one day match in Pakistan
پاکستان کا پہلا ایک روزہ بین الاقوامی میچ

ایک روزہ بین الاقوامی میچ

٭1971ء سے کرکٹ کی دنیا میں ٹیسٹ اور فرسٹ کلاس کرکٹ کے بعد ایک نئی طرح کے مقابلوں کا آغاز ہوا۔ یہ ایک روزہ بین الاقوامی میچ تھے۔ جنہیں کم وقت اور کم اوورز میں مکمل ہونے اور سب سے بڑی بات یہ کہ فیصلہ کن ہونے کے باعث بہت پسند کیا گیا۔
ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کے ابتدائی چار میچ انگلستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے۔ اس سلسلے کا پانچواں میچ 11 فروری 1973ء کو نیوزی لینڈ میں کرائسٹ چرچ کے مقام پر لنکسٹر پارک (Lancaster park) کے میدان میں نیوزی لینڈ اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا یہ ان دونوں ٹیموں کا اولین ایک روزہ بین الاقوامی میچ تھا۔
پاکستانی ٹیم کے کپتان انتخاب عالم اور نیوزی لینڈ کی ٹیم کے کپتان بی ای کونگڈن تھے۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ یہ چالیس اوورز کا میچ تھا مگر نیوزی لینڈ کی ٹیم 38.3 اوورز میں 187 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی‘ نیوزی لینڈ کی طرف سے سب سے زیادہ اسکور (47 رنز) ایم جی ہرجس نے اسکور کیا جب کہ پاکستان کی طرف سے سرفراز نواز نے 46 رنز کے عوض چار وکٹ حاصل کیے۔ اس اسکور کے جواب میں پاکستانی ٹیم 33.3 اوورز میں صرف 165 رنز بنا سکی۔ پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ اسکور (37 رنز) صادق محمد نے اسکور کیا اور نیوزی لینڈ کی طرف سے ڈی آر ہیڈلے نے 34 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں یوں یہ میچ نیوزی لینڈ نے 22 رنز سے جیت لیا۔
 

UP