1972-06-07
5351 Views
تفہیم القرآن مکمل ہوئی
تفہیم القرآن
٭7 جون 1972ء کو جاری ہونے والے جماعت اسلامی کے اعلامیہ کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان مولانا سید ابوالااعلیٰ مودودی نے آج نماز ظہر کے وقت قرآن پاک کی تفسیر تفہیم القرآن مکمل کرلی۔ اعلامیہ کے مطابق مولانا نے بین الاقوامی شہرت کی حامل یہ تفسیر تیس سال چار ماہ میں مکمل کی۔ یہ 1942ء سے ماہنامہ ترجمان القرآن میں قسط وار شائع ہورہی تھی۔ تفسیر کی پانچ جلدیں‘ جو چار ہزار سے زائد صفحات پر مشتمل تھیں‘ پہلے ہی شائع ہوچکی تھیں۔