مشتاق گزدر
فلم ساز، محقق اور آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے سیکریٹریمشتاق گزدر 1940ء میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ دستاویزی فلمیں بنانے میں اختصاص رکھتے تھے اور انہوں نے 175 سے زیادہ مختصر فلمیں، دستاویزی فلمیں اور نیوز ریلز بنائی تھیں۔ انہوں نے طویل دورانیے کا ایک کھیل گرہستن اور ایک ڈرامہ سیریل آنسوئوں کا سمندر بھی بنایا تھا۔ انہوں نے متعدد قومی اور بین الاقوامی اعزازات بھی حاصل کئے تھے جن میں نگار پبلک فلم ایوارڈ،فن لینڈ کا ٹیمپیرے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا گرانڈ پرکس ایوارڈ اور 14 اگست 1990ء کو عطا کیا جانے والا صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی شامل تھا۔
وہ پاکستانی فلمی صنعت کی تاریخ پاکستان سنیما (1947ء تا1977ء) کے مصنف تھے اور زندگی کے آخری ایام میں آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے سیکریٹری کے عہدے پر فائز تھے۔
مشتاق گزدرنے16 نومبر 2000ء کو کراچی میںوفات پائی ۔