Breast Cancer Awareness Campaign in Pakistan
بریسٹ کینسرکے مرض سے آگہی کے لیے چلنے والی مہم کے موقع پریادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ

30نومبر 2011ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے بریسٹ کینسرکے مرض سے آگہی کے لیے چلنے والی مہم اور اس مرض کے خلاف جدوجہد اور عوامی شعور کی بیداری کے موضوع پر آٹھ روپے مالیت کا ایک یادگاری ٹکٹ جاری کیا جس پربریسٹ کینسرکا نشان بنا تھااور انگریزی میںJOIN HANDS TOGETHER TO COMBAT BREAST CANCERکے الفاظ تحریر تھے۔ اس ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن عادل صلاح الدین نے تیار کیا تھا۔

UP