07 October
لارنس کالج مری کی 150 ویں سالگرہ پر یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ

7۔اکتوبر 2010ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے لارنس کالج مری کے قیام کی 150 ویں سالگرہ کے موقع پرچار خوبصورت یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا ایک سیٹ جاری کیا جن پر اس کالج کی عمارت کی چار مختلف تصاویر شائع کی گئی تھیں۔ ان ڈاک ٹکٹوں پر اس کالج کا لوگو بھی بنا تھا اور انگریزی میں 150 Years of Excellence Lawrence College, Ghora Gali, Murree Hills کے الفاظ تحریرتھے۔ ا ن ڈاک ٹکٹوں کی مالیت آٹھ، آٹھ روپے تھی اور انہیں جبران علی سید نے ایم اطہر طاہر چودھری کے تصور کے مطابق ڈیزائن کیا تھا۔

UP