تحفظ جنگلی حیات سیریز کے یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
1975ء میں پاکستان کے محکمہ ڈاک نے تحفظ جنگلی حیات کے عنوان سے ڈاک ٹکٹوں کی ایک نئی سیریز کا آغاز کیا تھا۔ اس سیریز کے چودہ مختلف سیٹ 1975ء اور1988ء کے دوران جاری ہوئے۔ 1989ء میں بھی یہ سلسلہ جاری رکھا گیا اور اس سلسلے کے چار ڈاک ٹکٹ 7،اکتوبر 1989ء کو جاری ہوئے۔ ان ڈاک ٹکٹوں پرہمالین بلیک بیر کی تصویراور ورلڈو ائڈ فنڈ کا لوگو بنا تھا اور انگریزی میں Himalayan Black Bear تحریر تھا۔ ان ڈاک ٹکٹوںکی مالیت چار چار روپے تھی اور ان کا ڈیزائن ورلڈ وائڈ فنڈ کی فراہم کردہ تصویروں کی مدد سے عادل صلاح الدین اور ڈی جے میکوئے نے تیار کیا تھا۔






