Admiral Afzal Tahir
پاک بحریہ کے سربراہ۔ ایڈمرل افضل طاہر

 ایڈمرل افضل طاہر

(سات اکتوبر ۲۰۰۵ء تا سات اکتوبر ۲۰۰۸ء)

پاک بحریہ کے سترہویں سربراہ ایڈمرل افضل طاہر4 جنوری 1949ء کو لائل پور (موجودہ فیصل آباد) میں پیدا ہوئے اور انھوں نے 1969ء میں پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیا۔ 1971ء اور کارگل کی جنگوں میں حصہ لیا۔ 7 اکتوبر 2005ء کو پاکستان بحریہ کے چیف آف اسٹاف بنے اور 7 اکتوبر 2008ء تک اس عہدے پر فائز رہے۔ انہیں ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر حکومت پاکستان کی جانب سے نشان امتیاز (ملٹری)، ہلال امتیاز (ملٹری) اور ستارہ امتیاز (ملٹری) اور حکومت امریکا کی جانب سے لیجن آف میرٹ کے ا عزازت عطا ہوئے ہیں۔

UP