1977-12-27
2573 Views
فرید جاوید کی وفات
فرید جاوید
٭27 دسمبر 1977ء کو اردو کے ایک خوش بیان شاعر فرید جاوید نے کراچی میں وفات پائی۔ فرید جاوید 8 اپریل 1927ء کو سہارن پور میں پیدا ہوئے تھے۔ قیام پاکستان کے بعد وہ پاکستان چلے آئے اور یہاں درس و تدریس کے شعبے سے وابستہ ہوئے۔
ان کا مجموعہ کلام ان کی وفات کے بعد ’’سلسلہ تکلم کا‘‘ کے نام سے اشاعت پذیر ہوا۔ ان کے مجموعے کا یہ نام ان کے اس ضرب المثل شعر سے اخذ کیا گیا تھا:
گفتگو کسی سے ہو، تیرا دھیان رہتا ہے
ٹوٹ ٹوٹ جاتا ہے، سلسلہ تکلم کا
فرید جاوید کراچی میں سخی حسن کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں۔