Birth of Ashraf Saboohi
اشرف صبوحی کی پیدائش

اشرف صبوحی

٭ اردو کے صاحب اسلوب ادیب اشرف صبوحی کا اصل نام سید ولی اشرف تھا اور وہ 11 مئی 1905ء کو دہلی میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کا تعلق ڈپٹی نذیر احمد کے خانوادے سے تھا اور ان کی اردو نثر میں بھی وہی خوب صورتی نظر آتی ہے جو ڈپٹی نذیر احمد کے خانوادے کا خاصہ ہے۔ وہ بلاشبہ ان ادیبوں میں شامل تھے انہیں صاحب اسلوب ادیب کہا جاسکتا ہے۔ اشرف صبوحی کی تصانیف میں دہلی کی چند عجیب ہستیاں، غبار کارواں، جھروکے اور انگریزی ادب کے شہ پاروں کے تراجم میں دھوپ چھائوں، ننگی دھرتی اور موصل کے سوداگر کے نام سرفہرست ہیں اس کے علاوہ انہوں نے بچوں کے لئے بھی کوئی دو درجن تصانیف یادگار چھوڑیں۔
22 اپریل 1990ء کو اشرف صبوحی کراچی میں وفات پاگئے اور  گلشن اقبال کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں۔

UP