Shahadat of Allama Hasan Tarabi
علامہ حسن ترابی کی شہادت

علامہ حسن ترابی

٭14جولائی 2006ء کو کراچی میں ایک خودکش بم دھماکے میں متحدہ مجلس عمل کے رہنما اور معروف عالم دین علامہ حسن ترابی شہید ہوگئے۔
علامہ حسن ترابی پر یہ خودکش حملہ ان کے قیام گاہ کے بالکل سامنے ہوا تھا۔ وہ اس وقت لبنان پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظاہرے میں شرکت کے بعد گھر لوٹے تھے۔ علامہ حسن ترابی کا تعلق ضلع اسکردو کے ایک دینی گھرانے سے تھا جہاں وہ 1951ء میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے کراچی یونیورسٹی سے گریجویشن کیا اور ایران سے اعلیٰ دینی تعلیم حاصل کی۔ وہ درس و تدریس کے پیشے سے بھی وابستہ رہے اور ایک مسجد میں پیش امام بھی رہے۔ 1984ء میں وہ تحریک جعفریہ کراچی کے سیکریٹری جنرل مقرر ہوئے بعدازاں انہوں نے تحریک جعفریہ سندھ کے صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ علامہ حسن ترابی اتحاد بین المسلمین کے زبردست داعی تھے۔وہ اپنی شہادت کے وقت متحدہ مجلس عمل سندھ کے نائب صدر اور شیعہ علما کونسل سندھ کے صدر کے علاوہ  اسلامی تحریک کے صوبائی صدر بھی تھے۔ وہ کراچی میں جامع مسجد مصطفوی، عباس ٹائون میں آسودۂ خاک ہیں۔

UP