Rabia Zuberi
صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ رابعہ زبیری

رابعہ زبیری

پاکستان کی نامور مصورہ اور مجسمہ ساز رابعہ زبیری 1940ء میں غیر منقسم ہندوستان میں پیدا ہوئیں۔ 1964ء میں انھوں نے اپنی بہن ہاجرہ زبیری کی معیت میں مینا آرٹ اسکول کے نام سے ایک ادارہ قائم کیا  جسے 1970ء میں کراچی اسکول آف آرٹ میں تبدیل کردیا گیا۔ رابعہ زبیری کے فن پاروں کی متعدد نمائشیں منعقد ہو چکی ہیں۔ ان کے فن کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے انھیں 14 اگست 2009 ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا ۔

UP