1999-11-07


پروفیسر کرار حسین کی وفات
پروفیسر کرار حسین
٭ پاکستان کے ممتاز ماہر تعلیم، عالم دین، دانشور اور مصنف پروفیسر کرار حسین 8 ستمبر 1911ءکو کوٹہ، راجپوتانہ میں پیدا ہوئے تھے، تاہم ان کی تعلیم و تربیت میرٹھ میں ہوئی اور وہیں انہوں نے ایم اے کا امتحان پاس کیا۔زمانہ طالب علمی میں وہ خاکسار تحریک سے وابستہ ہوئے اور تعلیم کی تکمیل کے بعد انہوں نے تدریس کو اپنا شغل بنایا۔ قیام پاکستان کے بعد وہ پاکستان آگئے جہاں وہ متعدد تعلیمی اداروں کے پرنسپل اور بلوچستان یونیورسٹی کے وائس چانسلر رہے۔ وہ کراچی میں اسلامی ریسرچ سینٹر کے ڈائریکٹر رہے۔ ان کی تصانیف میں قرآن اور زندگی اور غالب: سب اچھا کہیں جسے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ بھی ان کی تقاریر کے کئی مجموعے کتابی صورت میں شائع ہوچکے ہیں۔
7نومبر 1999ء کو پروفیسر کرار حسین کراچی میں وفات پاگئے اور کراچی ہی میں سخی حسن کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہوئے۔