Death of Actor Adeeb
اداکار ادیب کی وفات

اداکار ادیب

 ٭ پاکستان کے مشہور اداکار ادیب 4 اکتوبر 1928ء کو بمبئی میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کا اصل نام مظفر علی تھا ۔
ادیب نے اپنے فنکارانہ زندگی کا آغاز ایک تھیٹر کمپنی سے بطور مصنف کیا پھر انہیں پرتھوی راج کپور کے ساتھ انڈین نیشنل تھیٹر میں کام کرنے کا موقع ملا بعدازاں انہوں نے دس سے زیادہ بھارتی فلموں میں کام کیا۔ 1962ء میں وہ پاکستان آگئے اور یہاں ہدایت کار اقبال یوسف کی فلم دال میں کالا سے اپنی فنی زندگی کا آغاز کیا۔ ادیب نے 500 سے زیادہ فلموں میں کام کیا۔ وہ کاسٹیوم فلموں اور فیچر فلموں میں کام کرنے میں یکساں مہارت رکھتے تھے۔ فیچر فلموں میں سے بیشتر میں انہوں نے ولن کا کردار ادا کیا تھا۔
26 مئی 2006ء کو اداکار ادیب وفات پاگئے۔

UP