1959-03-23
2362 Views
صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ میاں محمد افضل
میاں محمد افضل
میاں محمد افضل پاکستان کے ایک نامور ماہر زراعت تھے۔ وہ 15 فروری 1902 ء کو بٹالہ ضلع گورداسپور میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے 1923 ء میں پنجاب ایگری کلچر کالج، لائل پور (فیصل آباد) سے زراعت میں بی ایس سی میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ بعد ازاں انھوں نے امپریل کالج آف ٹروپیکل ایگی کلچر، ٹرینی ڈاڈ سے اسکالر شپ پر اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔ انہوں نے زراعت کے مختلف شعبوں میں اختصاص حاصل کیا اور متعدد اعلیٰ اداروں سے وابستہ رہے۔ قیام پاکستان کے بعد وہ پاکستان سینٹرل کاٹن کمیٹی کے پہلے ڈائرکٹر آف ریسرچ مقرر ہوئے۔ انہوں نے ایگری کلچر ڈیولپمنٹ کمشنر اور حکومت پاکستان کے چیف ایگری کلچر ایڈوائزر کے فرائض بھی انجام دیئے۔ 23 مارچ 1959ء کو انہیں حکومت پاکستان نے صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا۔ میاں محمد افضل کا انتقال 16 نومبر 1991ء کو کراچی میں ہوا۔