1988-11-10
3674 Views
پاک بحریہ کے سربراہ۔ ایڈمرل یسطور الحق ملک
ایڈمرل یسطور الحق ملک
(دس نومبر ۱۹۸۸ء تا ۸ نومبر ۱۹۹۱ء)
پاک بحریہ کے گیارہویں سربراہ ایڈمرل یسطور الحق ملک 20 مارچ 1934ء کو پیدا ہوئے تھے۔ ان کا تعلق لکھنؤ کے ایک گھرانے سے ہے۔ انہوں نے 1958ء میں پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیا اور 1965ء اور 1971ء کی جنگوں میں حصہ لیا۔ انہوں نے نشان امتیاز(ملٹری) اور ستارہ بسالت کے اعزازات حاصل کیے۔10 نومبر 1988ء کو پاکستان بحریہ کے چیف آف اسٹاف بنے اور8 نومبر 1991ء تک اس عہدے پرفائز رہے۔