Vice-Admiral Afzaal Rahman Khan
پاکستان نیوی کے سربراہ۔ وائس ایڈمرل افضال الرحمٰن (اے آر) خان

وائس ایڈمرل افضال الرحمٰن (اے آر) خان

(یکم مارچ ۱۹۵۹ء تا ۲۰ ۔اکتوبر ۱۹۶۶ء)

پاک بحریہ کے تیسرے کمانڈر انچیف وائس ایڈمرل افضال الرحمٰن (اے آر) خان 20 مارچ 1921ء کو ضلع گورداس پور میںپیدا ہوئے تھے اور انہوں نے 1938ء میں رائل انڈین نیوی میں کمیشن حاصل کیا تھااور انھوں نے دوسری عالمی جنگ کے دوران کئی اہم لڑائیوں میں حصہ لیا تھا۔ قیام پاکستان کے بعد انہوں نے پاک بحریہ میں خدمات انجام دینی شروع کیں اور یکم مارچ 1959ء کو پاک بحریہ کے تیسرے کمانڈر انچیف کے عہدے کا حلف اٹھایا۔ وہ 20 اکتوبر 1966ء تک اس عہدے پرفائز رہے۔ ان کے دور میں پاکستان بحریہ میں آبدوز شامل ہوئی اور اسی نسبت سے انھیں  Father of Pakistan's Submarine Service Branch کہا جاتا تھا ۔ انھوں نے 1965ء کی پاک بھارت جنگ کے دوران پاکستان بحریہ کی قیادت کا فریضہ بھی انجام دیا۔ انھیں ہلال پاکستان، ہلال جرأت اور ہلال قائد اعظم کے اعزازات عطا کیے گئے تھے۔ پاکستان بحریہ سے سبک دوشی کے بعد اے آر خان کو پاکستان کے وزیر داخلہ اور وزیر دفاع کے مناصب پر فائز کیا گیا۔ 27 جون 1983ء کو ان کا انتقال ہوگیا۔

UP