Air Marshal Muhammad Asghar Khan
پاک فضائیہ کے سربراہ۔ ائیر مارشل محمد اصغر خان

ائیر مارشل محمد اصغر خان  

(تئیس جولائی ۱۹۵۷ء تا بائیس جولائی ۱۹۶۵ء)

20 اپریل 1957ء کو پاک فضائیہ نے اعلان کیا تھا کہ جولائی میں ایر وائس مارشل اے ڈبلیو بی میک ڈونلڈ کے عہدے کی میعاد کے خاتمے کے بعد فضائیہ کے کمانڈر انچیف کا عہدہ ایر وائس مارشل محمد اصغر خان سنبھالیں گے۔ چنانچہ اس اعلان کے مطابق 23 جولائی 1957 کو پاک فضائیہ کے  کمانڈر انچیف کا عہدہ ائیر وائس مارشل محمد اصغر خان نے سنبھال لیا ۔ جنہیں صرف 36 کی عمر میں ایر مارشل کے عہدے پر ترقی دے کر یہ عہدہ سونپا گیا تھا۔
ائیر مارشل محمد اصغر خان 17 جنوری 1921 ء کو پیدا ہوئے تھے اور انھوں نے رائل ایرفورس شمولیت 1940 میں اختیار کی تھی ۔  وہ پاک فضائیہ کے پہلے مسلمان اور پہلے پاکستانی کمانڈر انچیف تھے۔ وہ اپنے اس عہدے پر 22 جولائی 1965 تک فائز رہے۔ پاک فضائیہ سے ریٹائرمنٹ کے بعد وہ پاکستان انٹرنیشنل ایرلائنز کے سربراہ بنے۔ بعد ازاں انھوں نے عملی سیاست کے میدان میں قدم رکھا اور تحریک استقلال کے نام سے اپنی سیاسی جماعت قائم کی۔ تاہم ان کی یہ جماعت پاکستانی سیاست میں کوئی خاص مقام نہ بنا سکی۔ ائیر مارشل محمد اصغر خان   کئی کتابوں کے مصنف بھی ہیں جن میں دی فرسٹ راونڈ، پاکستان ایٹ دی کراسروڈ، جنرلز ان پولیٹکس، دی لائٹر سایئڈ آف پاور گیمز، وی ہیو لرنٹ نتھنگ فرام ہسٹری، مائی پولیٹیکل اسٹرگل اور مائیل اسٹونز ان اے پولیٹیکل جرنی کے نام سرفہرست ہیں ۔ ان میں سے بعض کتابوں کے اردو ترجمے بھی ہوچکے ہیں ۔

UP