پاکستان کے نامور سپوت ایم ایم عالم کے یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ

20مارچ2014ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے پاکستان کے نامور سپوت ایم ایم عالم کی یاد میں ایک ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔ اس ڈاک ٹکٹ پرجناب ایم ایم عالم اور انہیں عطا کیے جانے والے ستارہ جرأت کے اعزازات کی ایک خوب صورت تصویر شائع کی گئی تھی۔ آٹھ روپیہ مالیت کا یہ ڈاک ٹکٹ عادل صلاح الدین نے ڈیزائن کیا تھااوراس پر انگریزی میں  Air Commodore (R) M.M.Alam SJ(with bar) کے الفاظ تحریر تھے۔

UP