پاکستان اور روس کے درمیان سفارتی تعلقات کی سالگرہ کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ

10جون 2011ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے پاکستان اور روس کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی تریسٹھویں سالگرہ کے موقع پر ایک  یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا جس کی مالیت آٹھ روپے تھی۔ اس ڈاک ٹکٹ پر پاکستان اور روس کی دو عمارتوں کی تصاویر اور دونوں ممالک کے پرچم بنے تھے اور انگریزی میں PAKISTAN - RUSSIA FRIENDSHIP کے الفاظ تحریر کیے گئے تھے۔ اس ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن عارف بلگام والانے تیار کیا تھا۔

UP