SOS CHILDREN'S VILLAGES OF PAKISTAN
ایس او ایس چلڈرن ولیج کی تیسویں سال گرہ کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ

ایس او ایس چلڈرن ولیج ایک بین الاقوامی ادارہ ہے جس میں ان بچوں کی کفالت کی جاتی ہے جو ماں باپ کے سائے سے محروم ہوتے ہیں۔ اس نوع کا پہلا ولیج 1949ء میں آسٹریا میں ڈاکٹر ھرمن جمین نے قائم کیا تھا۔ 1975ء میں اس ادارے کی ایک شاخ پاکستان میں قائم ہوئی۔ پاکستان دنیا کا ساٹھواں ملک تھا جہاں اس ادارے کی شاخ قائم ہوئی تھی۔
20 نومبر 2005ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے اس ادارے کی تیسویں سال گرہ کے موقع پر ایک ڈاک ٹکٹ جاری کیا جس کی مالیت پانچ روپے تھی۔ اس ڈاک ٹکٹ پرچلڈرن ولیج کا لوگو بنا تھا، 30 CARING YEARS   اور SOS CHILDREN'S VILLAGES OF PAKISTAN  کے الفاظ تحریر کیے گئے تھے۔ اس ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن عادل صلاح الدین نے تیارکیا تھا۔

UP