1999-11-20
1736 Views
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے قیام کی پچیسویں سالگرہ پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
20نومبر 1999ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے قیام کی پچیسویں سالگرہ کے موقع پرتین یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا ایک سیٹ جاری کیاجن کی مالیت دو روپے، تین روپے اور پانچ روپے تھی۔ ان تینوں ڈاک ٹکٹوں پر یونیورسٹی کا لوگو شائع کیا گیا تھا، دو روپے اورتین روپے والے ٹکٹوں پر انگریزی میں SILVER JUBILEE OF ALLAMA IQBAL OPEN UNIVERSITY 1974-1999 جبکہ پانچ روپے والے ڈاک پر اردو میں ’’تعلیم سب کے لیے‘‘ اور سلور جوبلی علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی 1974-1999 کے الفاظ تحریرتھے۔ دو روپے اور تین روپے والے ٹکٹوں کا ڈیزائن نرگس منیر نے جبکہ پانچ روپے والے ٹکٹ کا ڈیزائن فیضی امیر نے تیار کیا تھا۔