


پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
21جولائی 1979ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے آرسی ڈی کے قیام کی پندرھویں سالگرہ پر 40پیسے، 75پیسے اور1.60 روپے مالیت کے تین یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا ایک سیٹ جاری کیاجن پر پاکستان، ایران اور ترکی سے تعلق رکھنے والے تین نامور مصوروں کے خوب صورت فن پارے شائع کیے گئے تھے۔ 40پیسے مالیت کے ڈاک ٹکٹ پر پاکستانی مصور استاد اللہ بخش کی بنائی ہوئی پینٹنگ شائع کی گئی تھی۔ 75پیسے مالیت کے ڈاک ٹکٹ پر ایرانی مصور محمد غفاری المعروف کمال الملک کی بنائی ہوئی پینٹنگ کو جگہ دی گئی تھی جبکہ 1.60 روپے مالیت کا ڈاک ٹکٹ ترک مصورنامک اسماعیل کی بنائی ہوئی پینٹنگ سے مزین تھا۔ اسی دن ایسے ہی تین تین ڈاک ٹکٹوں کے سیٹ ایران اور ترکی نے بھی جاری کیے تھے ۔
پاکستان سے جاری ہونے والے تینوںڈاک ٹکٹوں کا ڈیزائن پاکستان سیکیورٹی پیپرز کارپوریشن کے ڈیزائنرعبدالرؤف نے تیار کیا تھا۔