آرسی ڈی کے قیام کی دسویں سالگرہ کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ

21جولائی 1974ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے آرسی ڈی کے قیام کی دسویں سالگرہ پر 20پیسے، 60پیسے اور سوا روپیہ مالیت کے تین یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا  ایک سیٹ جاری کیاجن پر پاکستان، ایران اور ترکی کے قالینوں کی تصاویر شائع کی گئی تھیں۔ اسی دن ایسے ہی تین تین ڈاک ٹکٹوں کے سیٹ ایران اور ترکی نے بھی جاری کیے تھے ۔ پاکستان سے جاری ہونے والے تینوںڈاک ٹکٹوں کا ڈیزائن پاکستان سیکیورٹی پیپرز کارپوریشن کے ڈیزائنرالیاس غنی نے تیار کیا تھا۔

UP