1950-07-21
4721 Views
ترچ میر کی چوٹی سر ہوئی
ترچ میر کی چوٹی
٭21 جولائی 1950ء کو ناروے کے کوہ پیمائوں کی ایک ٹیم نے کوہ ہندوکش کی بلند ترین چوٹی ترچ میر کو سر کرلیا۔ چار کوہ پیمائوں پر مشتمل اس ٹیم کے سربراہ ناروے کے کوہ پیما آرنے نائس (Arne Naess)تھے جب کہ اس ٹیم کے دیگر کوہ پیمائوں میں کیون برگ اور ایچ برگ کے علاوہ ایک پاکستانی کوہ پیماپروفیسر مرزا حمید بیگ بھی شامل تھے۔ ترچ میر کے ان فاتحین نے ترچ میر کی چوٹی پر اقوام متحدہ، ناروے اور پاکستان کے پرچم لہرائے۔
ترچ میر کی چوٹی کی بلندی 25288 فٹ یا 7706 میٹر ہے۔ یہ پاکستان کی سولہویں اور دنیا کی اکتالیسویں بلند ترین چوٹی ہے۔