پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
15سے22 نومبر 1976ء کے دوران فورٹریس اسٹیڈیم، لاہورمیںپاکستان کی ساتویں قومی اسکائوٹ جمبوری منعقد ہوئی جس پاکستان کے علاوہ لیبیا، انڈونیشیا، بھارت، ایران، امریکا، سوڈان اور بنگلہ دیش کے ساڑھے بارہ ہزار سے زیادہ اسکاؤٹس نے شرکت کی۔
یہ قومی اسکائوٹ جمبوری ایک ایسے موقع پر منعقد ہورہی تھی جب پاکستان میں قائداعظم کی پیدائش کا صدسالہ جشن منایا جارہا تھا چنانچہ اس اسکائوٹ جمبوری کوقائد اعظم سینٹینری اسکائوٹ جمبوری کا نام دیاگیا۔
اس موقع پر 20نومبر 1976ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے 20پیسے مالیت کا ایک خصوصی ڈاک ٹکٹ جاری کیا جس پر قائداعظم کی تصویر اور اسکائوٹ تحریک کا لوگو چھاپاگیا تھا اور “Quaid-i-Azam Centenary Jamboree” اور Nov-1976 کے الفاظ تحریر تھے ۔ یہ ڈاک ٹکٹ پاکستانی سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کے ڈیزائنر الیاس گیلانی نے ڈیزائن کیا تھا۔