1975-01-14

ڈاکٹر البرٹ شوئیٹزر کی صد سالہ سالگرہ کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
14 جنوری 1975ء کومشہور موسیقار، میڈیکل مشنری اور فلسفی ڈاکٹر البرٹ شوئیٹزر
(Dr. Albert Schweitzer) کی صد سالہ سالگرہ کے موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا جو ان کی تصویر سے مزین تھااور اس پر Dr. Albert Schweitzer 14 Jan 1875—4 Sept 1965کے الفاظ تحریر تھے۔ اس ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن مختار احمدنے بنایا تھا اور اس کی مالیت 20پیسے تھی۔