عامر سہیل
٭14 ستمبر 1966ء پاکستان کے آل رائونڈر کرکٹر محمد عامر سہیل کی تاریخ پیدائش ہے۔
عامر سہیل کے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز 4 جون 1992ء کو برمنگھم میں انگلستان کے خلاف ہوا تھا۔ انہوں نے اپنا آخری ٹیسٹ میچ 5 تا 9 مارچ 2000ء کو پشاور میں سری لنکا کے خلاف کھیلا۔ عامر سہیل نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 47 ٹیسٹ میچوں میں حصہ لیا اور 5 سنچریوں کی مدد سے 2832 رنز اسکور کیے۔ انہوں نے 25 وکٹیں بھی حاصل کیں۔ ان کے ایک روزہ بین الاقوامی کیریئر کا آغاز 21 دسمبر 1990ء کو شارجہ میں سری لنکا کے خلاف ہوا اور انہوں نے اپنا آخری ایک روزہ بین الاقوامی میچ 19 فروری 2000ء کو لاہور میں سری لنکا ہی کے خلاف کھیلا۔
عامر سہیل نے اپنے ایک روزہ بین الاقوامی کیریئر میں 156 میچوں میں حصہ لیا اور 5 سنچریوں کی مدد سے 4780 رنز اسکور کیے۔ انہوں نے ایک روزہ کرکٹ میں 85 وکٹیں بھی حاصل کیں۔ عامر سہیل ایک اچھے کمنٹیٹر بھی ہیں اور اس وقت پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر بھی ہیں۔