1995-04-28


پاکستان نے پہلا ایٹمی ری ایکٹر تیار کیا
ایٹمی ری ایکٹر
٭28 اپریل 1995ء کو اخبارات میں ذمہ دار ذرائع کے حوالے سے یہ خبر شائع ہوئی کہ پاکستان ایٹمی ری ایکٹر تیار کرنے والے ممالک کی صف میں شامل ہوگیا ہے۔
ان ذرائع کے مطابق پاکستان کا یہ پہلا ایٹمی ری ایکٹر خوشاب میں تعمیر کیا گیا تھا۔ اس کی قوت چالیس میگاواٹ تھی اور اس کا ڈیزائن ممتاز سائنسدان سلطان بشیر الدین محمود نے تیار کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جب کینیڈا نے کینوپ کے لئے معاہدے کے باوجود ایٹمی ایندھن کی فراہمی سے انکار کیا تو حکومت نے اپنے ذرائع سے خود ایٹمی ری ایکٹر بنانے کی کوششوں کا آغاز کردیا۔ سابق وزیراعظم محمد خان جونیجو کے عہد میں پاکستان کے اس پہلے ایٹمی ری ایکٹر کے منصوبے کی منظوری دی گئی تھی اور اسے پاکستانی سائنسدان اور انجینئروں نے کسی غیر ملکی امداد و اعانت کے بغیر پایہ تکمیل کو پہنچا دیا۔