Archaeological heritage of Pakistan
بلوچستان کے آثار قدیمہ کے تحفظ کی عالمی مہم پر ڈاک ٹکٹ کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ

28 جون  1989ء کو پاکستان کے محکمۂ ڈاک نے بلوچستان کے مقام مہرگڑھ کے آثار قدیمہ کے تحفظ کے لیے چاریادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیے جن میں سے ہر ایک کی مالیت ایک روپے تھی۔ان ڈاک ٹکٹوں پر مہرگڑھ کی کھدائی سے برآمد ہونے والی چار اشیا کی تصاویر بنی تھیں اور ان کے نام تحریر تھے۔ یہ ڈاک ٹکٹ پاکستان سیکورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کے آرٹسٹ عادل صلاح الدین نے ڈیزائن کیے تھے۔

UP