ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد کی پیدائش

ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد

٭28 جون 1970ء پاکستان کے مشہور لیگ اسپنر مشتاق احمد کی تاریخ پیدائش ہے۔
مشتاق احمد ساہیوال میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے 23 مارچ 1989ء کو شارجہ میں سری لنکا کے خلاف اپنا پہلا ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلا اور 19 جنوری 1990ء کو ایڈیلیڈ میں آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ کھیل کر اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا۔
 مشتاق محمد مجموعی طور پر 52 ٹیسٹ میچ کھیلے جس میں انہوں نے 185 وکٹیں حاصل کیں اور 656 رنز اسکور کیے۔ اس کے علاوہ انہوں نے 144 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی۔ ان بین الاقوامی میچوں میں انہوں نے161 وکٹیں حاصل کیں اور 399 رنز اسکور کیے۔ مشتاق احمد اکتوبر 2003ء تک کرکٹ کی دنیا میں پاکستان کی نمائندگی کرتے رہے۔

UP