Winner of British Squash Championship
قمر زمان نے برٹش اوپن اسکواش چیمپین شپ جیتی

قمر زمان

٭8 فروری 1975ء کو پاکستان کے نامور کھلاڑی قمر زمان اپنے ہم وطن گوگی علائو الدین کو 9-6, 9-7 اور 9-1 سے شکست دے کر اسکواش کی دنیا کا سب سے بڑا اعزاز برٹش اسکواش چیمپین شپ جیتنے میں کامیاب ہوگئے۔
قمر زمان سے پہلے پاکستان کے ہاشم خان‘ روشن خان‘ اعظم خان اور محب اللہ سینئر تیرہ مرتبہ یہ اعزاز حاصل کرچکے تھے مگر گذشتہ گیارہ برس سے آفتاب جاوید‘ گوگی علائو الدین اور محمد یٰسین کے فائنل میں پہنچنے کے باوجود کوئی پاکستانی کھلاڑی یہ اعزاز حاصل نہیں کرسکا تھا۔
قمر زمان بھی برٹش اوپن اسکواش چیمپین شپ کا اعزاز محض ایک برس تک اپنے پاس رکھ پائے اور اس کے بعد چار مرتبہ فائنل میں پہنچنے کے باوجود یہ اعزاز کبھی دوبارہ حاصل نہ کرسکے۔ ان چار مقابلوں میں تین مرتبہ انہیں جیوف ہنٹ کے ہاتھوں اور ایک مرتبہ جہانگیر خان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
 

UP