1958-03-23


صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ کوی جسیم الدین
کوی جسیم الدین
بنگالی کے نامور شاعر کوی جسیم الدین یکم جنوری 1903ء کو فرید پور میں پیدا ہوئے۔ 1931ء میں کلکتہ یونیورسٹی سے ایم اے کیا۔ سقوط ڈھاکا سے پہلے پاکستان کے صف اول کے شعرأ میں شمار ہوتے تھے۔ 23 مارچ 1958ء کو اُنھیں حکومت پاکستان نے صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی دینے کا اعلان کیا۔ 1959ء میں انھوں نے رائٹرز گلڈ آف پاکستان کے تاسیسی اجلاس کی صدارت کی۔ 1969ء میں اُنہیں رابندر بھارتی یونیورسٹی نے ڈی لٹ کی اعزازی ڈگری عطا کی۔ 1974ء میں انہیں بنگلہ دیش اکیڈمی ایوارڈ سے نوازا گیا لیکن اُنھوں نے اسے لینے سے انکار کردیا۔ انھیں عوام نے ’’پلی کوی‘‘ (لوک شاعر) کا خطاب دیا اور وہ اسے اپنا سب سے بڑا اعزاز سمجھتے تھے۔ 13 مارچ 1976 ء کو ڈھاکا میں وفات پائی اور اپنے آبائی گاوں بمل گوہا میں آسودہ خاک ہوئے۔