محکمہ ڈاک کی مین آف لیٹرز سیریز میں پروفیسر اے بی اے حلیم کے یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ

20اپریل2003ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے پاکستان کے عظیم اہل قلم کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے یادگاری ڈاک ٹکٹوں کی سیریز کا ایک ڈاک ٹکٹ پروفیسر اے بی اے حلیم کی یاد میں جاری کیا۔ اس ڈاک ٹکٹ پرپروفیسر اے بی اے حلیم کا ایک خوب صورت پورٹریٹ اور کراچی یونیورسٹی کا لوگو اور یونیورسٹی کی سلور جوبلی تختی کی تصاویر بنی تھیں۔ چار روپیہ مالیت کا یہ ڈاک ٹکٹ مسعود الرحمٰن نے ڈیزائن کیا تھااوراس پر انگریزی میں MEN OF LETTERS  اور A.B.A.HALEEM 1897-1975 1st Vice Chancellor (1951-1957) University of Karachi کے الفاظ تحریر تھے۔

UP