1995-04-20
7288 Views
اینا مولکا احمد کی وفات
اینا مولکا احمد
٭ پاکستان کی نامور مصورہ اینا مولکا احمد کی تاریخ پیدائش 13 اگست 1917ء ہے۔
اینا مولکا احمد لندن کے ایک یہودی گھرانے میں پیدا ہوئی تھیں۔ 1935ء میں جب وہ رائل کالج آف آرٹس لندن کی طالبہ تھیں انہوں نے اسلام قبول کیا اور 1939ء میں اس کالج سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد اپنے ہم جماعت شیخ احمد سے شادی کرلی۔ شیخ احمد کا شمار خود بھی پاکستان کے نامور مصوروں میں ہوتا ہے۔ ان سے شادی کے بعد اینا مولکا احمد لاہور آگئیں جہاں انہوں نے پنجاب یونیورسٹی میں شعبہ فنون لطیفہ کی بنیاد ڈالی۔ 1940 ء سے 1972ء تک وہ اس شعبے کی چیئرپرسن رہیں۔ حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر تمغہ امتیاز اور صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔
20 اپریل 1995ء کو اینا مولکا احمد لاہور میں وفات پاگئیں اور لاہور میں میانی صاحب کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہوئیں۔