مکہ میں تیسری اسلامی سربراہ کانفرنس کے یادگاری ڈاک ٹکٹوں کی دوسری سیریز کااجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ

نئی اسلامی صدی کے آغاز پر  25 سے 28 جنوری 1981ء کے دوران مکہ مکرمہ میں عالم اسلام کے سربراہوں کی تاریخی سہ روزہ کانفرنس کا آغاز ہوا۔اس تاریخی اسلامی سربراہ کانفرنس میں تمام اسلامی ممالک کے سربراہ اور اعلیٰ نمائندے شریک ہوئے ۔
اس موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے یادگاری ڈاک ٹکٹوں کی دو سیریز جاری کیں ۔ ان میں سے پہلی سیریز 29 مارچ 1981ء کواور دوسری سیریز 20اپریل 1981ء کو جاری ہوئی ۔ اس دوسری سیریز میں چار یادگاری ڈاک ٹکٹ شامل تھے ۔ ان یادگاری ڈاک ٹکٹوں میں سے دو کی مالیت 40پیسے اور دو کی مالیت 85 پیسے تھی ۔ان ڈاک ٹکٹوں پراسلامی ممالک کے پرچم اور او آئی سی کا لوگو بنا تھا اور انگریزی میں 3rd Islamic Summit Conferenceکے الفاظ تحریر تھے ۔ ان ڈاک ٹکٹوں کا ڈیزائن  جناب عادل صلاح الدین نے تیار کیا تھا۔

UP