2002-05-27



پاکستان اور کرغیزستان کے درمیان سفارتی تعلقات کی دسویں سالگرہ کے یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
27مئی 2002ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے پاکستان اور کرغیزستان کے درمیان سفارتی تعلقات کی دسویں سالگرہ کے حوالے سے ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا جس کی مالیت پانچ روپے تھی۔ اس ڈاک ٹکٹ پر پاکستان اورکرغیزستان کے پرچم بنے تھے اور 10TH ANNIVERSARY OF ESTABLISHMENT OF PAK-KYRGYZ DIPLOMATIC RELATIONS2002 کے الفاظ تحریر کیے گئے تھے۔ اس ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن محکمہ خارجہ نے فراہم کیا تھا ۔