1999-05-28



یوم تکبیر کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
28مئی 1999ء کو پاکستان نے اپنی ایٹمی قوت بننے کی پہلی سالگرہ منائی۔ اس دن کو یوم تکبیر کے نام سے موسوم کیا گیا اور یہ نام عوام کی رائے سے منتخب کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے بھی ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا جسے عادل صلاح الدین نے ڈیزائن کیا تھا۔ پانچ روپے مالیت کے اس ڈاک ٹکٹ پر چاغی کی پہاڑی اور پاکستان کے قومی پرچم کی تصویر چھاپی گئی تھی اور اس پر اردو میں یوم تکبیر، چاغی، 28مئی 1999ء اور مضبوط پاکستان، خوشحال پاکستان کے الفاظ طبع کیے گئے تھے۔