محکمہ ڈاک کی مین آف لیٹرز سیریز میں سید ضمیر جعفری کے یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ

29مئی2013ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے پاکستان کے عظیم اہل قلم کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے یادگاری ڈاک ٹکٹوں کی سیریز کا ایک ڈاک ٹکٹ نامور شاعر سید ضمیر جعفری کی یاد میں جاری کیا۔ اس ڈاک ٹکٹ پرسید ضمیر جعفری کا ایک خوب صورت پورٹریٹ بنا تھا۔ آٹھ روپے مالیت کا یہ ڈاک ٹکٹ  عادل صلاح الدین نے ڈیزائن کیا تھااوراس پر انگریزی میں MEN OF LETTERS اورSYED ZAMIR JAFRI 1916 1999کے الفاظ تحریر تھے۔

UP