death of Subhani Bayounas
سبحانی بایونس کی وفات

سبحانی بایونس

٭31 مئی 2006ء کو اسٹیج، ریڈیو اور ٹیلی وژن کے مشہور فن کار سبحانی یایونس کراچی میں وفات پاگئے۔
سبحانی بایونس 1924ء میں حیدرآباد دکن کے مقام اونگ آباد میں پیدا ہوئے تھے۔ قیام پاکستان کے بعد انہوں نے اسٹیج سے اپنے فنکارانہ زندگی کا آغاز کیا۔ وہ خواجہ معین الدین جیسے عظیم ڈرامہ نگار کے ٹیم میں شامل تھے اور انہوں نے ان کے متعدد ڈراموں میں لازوال کردار ادا کئے جن میں سب سے زیادہ شہرت مرزا غالب بندر روڈ نے پائی۔ اس ڈرامے میں انہوں نے غالب کا کردار ادا کیا اور پھر اس کے بعد وہ اس کردار کے لئے لازم و ملزوم بن گئے۔ ان کے دیگر اہم ٹی وی سیریلز میں خدا کی بستی، تاریخ و تمثیل، قصہ چہار درویش، رشتے ناتے، دو دونی پانچ، رات ریت اور ہوا، دائرے، وقت کا آسمان، باادب باملاحظہ ہوشیار اور تنہائیاں کے نام سرفہرست ہیں۔ وہ کراچی میں عزیز آباد کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں

UP