1984-05-31


پاکستانی دست کاریوں کے فروغ کے لیے ڈاک ٹکٹوں کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
23اگست 1979ء، 20 فروری 1982ء اور 9 مارچ 1983ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے پاکستانی دست کاریوں کے فروغ کے لیے ڈاک ٹکٹوں کے تین سیٹ جاری کیے تھے ۔ اسی تسلسل میں31مئی 1984ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے ایک، ایک روپیہ مالیت کے چارڈاک ٹکٹوں پر مشتمل پاکستانی دست کاریوں کا چوتھا سیٹ جاری کیاجن پر بالترتیب شیشے کے کام کی چار مختلف تصاویر شائع کی گئی تھیں۔ ان ڈاک ٹکٹوں پر انگریزی میں GLASS WORK کے الفاظ تحریر تھے اور انہیں جناب عادل صلاح الدین نے ڈیزائن کیا تھا۔