1996-05-29
8856 Views
ظلّ سبحان کی وفات
ظلّ سبحان
٭28 مئی 1996ء کو ٹیلی وژن، ریڈیو اور اسٹیج کے معروف فن کار ظل سبحان کراچی میں وفات پاگئے۔ ان کی عمر تقریباً 54 برس تھی۔
ظل سبحان نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز 60 کے عشرے میں لاہور سے کیا تھا۔ اشفاق احمد کی مشہور ڈرامہ سیریز ایک محبت سو افسانے کا کھیل آغوشِ وداع سے ان کی شہرت کا آغاز ہوا۔ انہوں نے پاکستان ٹیلی وژن کے نشان حیدر سیریز میں میجر طفیل شہید کا کردار ادا کیا۔ ان کے دیگر یادگار ڈراموں میں شیر شاہ سوری، فاریسٹ گارڈ، عجائب گھر اور بہادر علی شامل تھے۔
ٹیلی وژن اور اسٹیج کے معروف فن کار غیور اختر ان کے چھوٹے بھائی ہیں۔ وہ کراچی میں پاپوش نگر کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں۔